برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم سپریم کورٹ کو ملے گی،شہزاد اکبر

سپریم کورٹ حکومت کی طرف سے رقم وصول کر سکتی ہے، معاون خصوصی کی گفتگو

اتوار 15 دسمبر 2019 13:40

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم سپریم کورٹ کو ملے گی،شہزاد اکبر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) سے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دسمبر کے اوائل میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت نے 190ملین پائونڈز (تقریباً 38 ارب پاکستانی روپی) کی رقم یا اثاثوں کی فراہمی کرنے پر رضامند ی ظاہر کر دی ہے۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں پاکستانی بزنس مین سے 190 ملین پاؤنڈز کی واپسی کا تصفیہ ہو گیا ہے۔مذکورہ رقم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ملک ریاض اور این سی اے کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے اس کے تحت 190 ملین پاؤنڈزکی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہونی ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ حکومت کی طرف سے رقم وصول کر سکتی ہے۔