وکلاء گردی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں جانے والے شہری کو وکلاء نے تھپڑ مارے اور موٹرسائیکل کی چابی بھی چھین لی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 دسمبر 2019 13:56

وکلاء گردی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
لاہور ( ارد و پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2019ء ) : وکلاء گردی کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ گزشتہ دنوں وکلاء نے سروسز ہسپتال میں گھس کر توڑ پھوڑ کی تھی اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ اب ایک ایسی اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہسپتال کی ایمرجنسی میں جانے والے شہری کو وکلاء نے تھپڑ مارے اور موٹرسائیکل کی چابی بھی چھین لی۔

وکلاء نے شہری کی موٹرسائیکل روک کر اسکا ہیلپٹ اتروایا اور اسے تھپڑ مارے۔ 
واضح رہے کہ وکلاء پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زبردستی داخل ہو گئے تھے۔ وکلاء نے پی آئی سی میں توڑ پھوڑ شروع کر دی تھی۔وکلاء ایم ایس آفس کے باہر پتھراؤ بھی کرتے رہے تھے۔وکلاء نے صحافیوں سے بھی بدتمیزی کی تھے،موبائل فونز اور کیمرے بھی چھین لیےتھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکیل کی شناخت ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کرنے والے وکلاء میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے جس کے بعد پولیس نے عبدالماجد ایڈووکیٹ کی گرفتاری کیلئے ربنس پورہ میں اسکی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا ہے تاہم ملزم فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق باقی 6ملزمان کی شناخت بھی جاری ہے اور جلد انکو گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 11دسمبر کو وکلاء نے سروسز ہسپتال میں توڑپھوڑ اور فساد کرتے ہوئے وہاں مذاکرات کیلئے آنے والے صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان پر تشدد کیا تھا۔ وکلاء نے فیاض الحسن چوہان کو بالوں سے پکڑ لیا اور نوچنے کی کوشش کی۔ فیاض الحسن چوہان نےکہا تھا کہ وکلاء نے انہیں اغواء کرنے کی کوشش کی۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہتھا کہ مجھ پر حملہ کرنے والوں میں کچھ اپوزیشن کے نمائندے بھی شامل تھے۔