Live Updates

پی آئی سی واقع میں ملوث حسان نیازی کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی ہے

5سے زائد جگہوں پر چھاپے مارے جانے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہوسکا، ساتھیوں سمیت لاہور سے فرار

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 دسمبر 2019 14:49

پی آئی سی واقع میں ملوث حسان نیازی کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 دسمبر2019ء) : پی آئی سی واقع میں ملوث حسان نیازی کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج بن گئی ہے، 5سے زائد جگہوں پر چھاپے مارے جانے کے باوجود ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ واقعے کو گزرے 5دن ہو گئے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان کے بھانجے اور ن لیگی رہنما حفیظ اللہ نیازی کے صاحبزادے حسان نیازی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق حسان نیازی ساتھیوں سمیت لاہور سے فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش کر رہی ہے لیکن ابھی تک پولیس کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کو بھی سانحہ پی آئی سی کے 4 روز بعد دررج کی جانے والی ایف آئی آر میں نامزد کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم حسان نیازی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ سانحہ پی آئی سی کے وقت پولیس گاڑی کو جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے میں برابر کے شریک پائے گئے ہیں۔ جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے ان کے رہائش گاہ پر پانچ چھاپے مار چکی ہے۔ لیکن پولیس انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ جبکہ مختلف سیاسی حلقوں نے قیاس ارائی کی ہے کہ ملزم حسان نیازی اپنے گھر کی بجائے اپنے ماموں کے گھر میں پناہ لئے ہوئے ہے جہاں پولیس کیلئے ریٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں اور حسان نیازی ضرو ر قانون کے شکنجے میں آئیں گے ، حسان نیازی خود واضح کر چکے ہیں کہ ان کا تحریک انصاف سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی سی واقعہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے امن و امان کی کابینہ کمیٹی کے اجلاسوں کی صدارت کی او راس میں جن چیزوں کی نشاندہی کی گئی ان پر فوری پیشرفت کی گئی اور عوام نے حکومت کی کارکردگی دیکھ لی ہے ۔ اس واقعہ میں54ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 47جوڈیشل جبکہ 7جسمانی ریمانڈ پر ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات