Live Updates

عدالت نے ہتک عزت کا مقدمہ خارج کرنے کی وزیر اعظم کی درخواست مسترد کردی

سینیٹ انتخابی میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگائے جانے پر سابق خاتون ایم پی اے نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 دسمبر 2019 15:36

عدالت نے ہتک عزت کا مقدمہ خارج کرنے کی وزیر اعظم کی درخواست مسترد کردی
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر2019ء) : عدالت نے ہتک عزت کا مقدمہ خارج کرنے کی وزیر اعظم کی درخواست مسترد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابی میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگائے جانے پر سابق خاتون ایم پی اے نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا ہے، وزیراعظم نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی تھی لیکن پشاور کی مقامی عدالت نے درخواست مسترد کردی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج عبد المجید نے 15 جون کو دونوں فریقین کے وکلاء کے دلائل ختم ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے اگلی سماعت کے لئے 18 جنوری 2020 کی مہلت دی ہے، وزیر اعظم عمران خان سے اس مقدمے کا باضابطہ جواب دینے کے لئے کہا گیا۔ درخواست اپریل میں ضابطہ اخلاق کے ضابطہ نمبر 11 کے تحت دائر کی گئی تھی ، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ اس مقدمے کو مسترد کردے کیونکہ یہ مقدمہ برقرار رکھنے کے قابہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی جو کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی تھیں نے عمران خان ک خلاف "بے بنیاد" الزامات لگا کر انہیں بدنام کرنے پر 500 ملین روپے ہرجانے کی وصولی کا مقدمہ دائر کیا تھا، سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ بیچنے کی۔ ایڈووکیٹ غفران اللہ شاہ نے مدعی کی نمائندگی کی تھی جبکہ بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے درخواست پر دلائل دیے تھے۔

بابر اعوان نے استدلال کیا تھا کہ مدعی نے ان کے مؤکل کے خلاف بغیر قانونی بنیاد پر مقدمہ دائر کیا تھا اور انکا مقصد صرف سیاسی فوائد حاصل کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ انضباطی کمیٹی نے اس معاملے کا جائزہ لیا ہے اور اس کی رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پیش کی ہے۔ وکیل نے بتایا کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر مدعا علیہ نے مدعی کے خلاف پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ یاد رہے کہ ہتک عزت کا یہ مقدمہ جون 2018 میں ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے تحت دائر کیا گیا تھا۔ اس میں واحد مدعی پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان تھے ، جو بعد میں وزیر اعظم بنے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات