مستونگ،ضلعی انتظامیہ کا ناجائزتجاوزات اور قبضہ مافیاں کیخلاف سخت کریک ڈاون ،ناجائزتجاوزات ختم اور قبضے ختم کروادیئے

اتوار 15 دسمبر 2019 17:10

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2019ء) ضلعی انتظامیہ کا ناجائزتجاوزات اور قبضہ مافیاں کے خلاف سخت کریک ڈاون ناجائزتجاوزات ختم اور قبضے ختم کروادیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمداچکزئی کے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرحبیب الرحمن لونی ایس ایچ او سٹی عبدالقدوس آبیزئی میونسپل کمیٹی کے چیف سنیٹری انسپیکٹر بابوشارخ خان علیزئی ٹکس انچارج شاہ محمد پٹواریوں اور لیویز و پولیس فورسز کے بھاری نفری کے ہمراہ میجر چوک اور ہائی وے پر کاروائی کرتے ہوئے روڈ کنارے دس دس سالوں سے قائم قبضے چڑا دئے اور ناجائر تجاوزات کے خلاف سخت کریک ڈاون کیاگیا۔

قبضہ مافیاں اور قائم ناجائز تجاوزات کو مسمار کرکے ملبہ قبضے میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

اس دوران روڈ کنارے تڑوں ریڑیوں اور چابڑیوں کو بھی ہٹا دیاگیا۔۔جبکہ پیٹرول کے دکانوں کیسامنے لگائے گئے تیل یونٹس کو دو دن میں ہٹانے کا نوٹس بھی دیا۔اور وارننگ دی کہ دو دن میں انہیں ہٹادے۔واضع رہے کہ ناجائز تجاوزات و غیرقانونی قبضے کا خبر گزشتہ روز سراوان پریس کلب و وائس آف مستونگ نیوز کے سوشل میڈیا پر چلائی گئی تھی جس ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے سخت نوٹس لے لیاتھا اور آج کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرمستونگ حبیب الرحمن لونی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ قومی شاہراہ پر میجرچوک سمیت دیگرملحقہ آبادی والے علاقوں میں دس پندرہ سالوں سے قبضہ مافیاں نے غیرقانونی قبضہ کیاہوا تھا اور ناجائز تجوزات قائم کئے گئے تھے جس سے ٹریفک کے مسائل اور عوام کو سخت دشواری کاسامنا تھاہم نے انہیں پہلے ہی متنبہ کیاتھا کہ وہ رضاکارانہ طور پر از خود تجاوزات ختم کرے۔

جس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی گئی۔ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی مزید تیز کی جارہی ہیں۔انھوں نے کہاکہ مستونگ شہر میں بہت جلد ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کیاجائے گا۔۔اور ناجائزتجاوزات قائم کرنے والے فوری طور پر ازخود تجاوزات ہٹادے بصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور سامان بھی ضبت کیاجائے گا۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے