Live Updates

وزیراعظم کے معاون شہزاد اکبر کے بیرون ملک دوروں اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئیں

11بیرون ملک دوروں کی مد میں یونٹ نے 40 لاکھ روپے کے قریب رقم خرچ کی، شہزاد اکبر کے 4غیرملکی دوروں پر18 لاکھ روپے خرچ آئے، ریکوری یونٹ پر 2.35 کروڑ روپے اخراجات ہو چکے ہیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 15 دسمبر 2019 17:19

وزیراعظم کے معاون شہزاد اکبر کے بیرون ملک دوروں اور ایسٹ ریکوری یونٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 دسمبر2019ء) : وزیراعظم کے معاون شہزاد اکبر کے بیرون ملک دوروں اور ایسٹ ریکوری یونٹ کے اخراجات کی تفصیل سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مطالبے اور سوال پر کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی میں بیرون ملک سے اثاثوں کی واپسی کیلئے قائم کیے گئے یونٹ کی کارکردگی پر مبنی تحریری جواب جمع کروا دیاہے لیکن اس رپورٹ میں کسی کامیابی کا ذکر نہیں کیا گیا ہے البتہ ٹیم کے اخراجات کی تفصیل ضرور دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 11بیرون ملک دوروں کی مد میں یونٹ نے 40 لاکھ روپے کے قریب رقم خرچ کی، شہزاد اکبر کے 4غیرملکی دوروں پر18 لاکھ روپے خرچ آئے، ریکوری یونٹ پر 2.35 کروڑ روپے اخراجات ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے آر یو کا قیام 2018 کے ستمبر میں عمل میں آیا تاہم مریم اورنگزیب کے سوال پر جواب تو جمع کروا دیا گیاہے لیکن اس میں کسی بھی کامیابی کا ذکر نہیں کیا گیاہے ، اخراجات کی فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق 11 بیرون ملک دوروں کی مد میں یونٹ نے 40 لاکھ روپے کے قریب رقم خرچ کی گئی ۔

(جاری ہے)

شہزاد اکبر نے چار غیرملکی کیے جن میں ایک سوئٹزرلینڈ، ایک دبئی اور دو لندن کے دورے کیے ہیں جن پر 18 لاکھ روپے کے قریب سرکاری خزانے سے خرچ ہوئے۔ ان دوروں کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر کے اوائل میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی ای) نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت نے 190ملین پائونڈز (تقریباً 38 ارب پاکستانی روپی) کی رقم یا اثاثوں کی فراہمی کرنے پر رضامند ی ظاہر کر دی ہے۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق تحقیقات کے نتیجے میں پاکستانی بزنس مین سے 190 ملین پاؤنڈز کی واپسی کا تصفیہ ہو گیا ہے۔مذکورہ رقم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ملک ریاض اور این سی اے کے درمیان جو معاہدہ ہوا ہے اس کے تحت 190 ملین پاؤنڈزکی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہونی ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ حکومت کی طرف سے رقم وصول کر سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات