جو دوسروں کے لیے گھڑے کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت جو پاکستان کے خلاف چلنے والی دہائیوں پرانی سازشوں پر خوشیاں منا رہا ہے وہ خود اندر سے جل رہا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 16 دسمبر 2019 00:39

جو دوسروں کے لیے گھڑے کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین15 دسمبر 2019) : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف کا کہنا ہے کہ بھارت جو پاکستان کے خلاف چلنے والی دہائیوں پرانی سازشوں پر خوشیاں منا رہا ہے وہ خود اندر سے جل رہا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ جو دوسروں کے لیے گھڑے کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے بھارت جو پاکستان کے خلاف چلنے والی دہائیوں پرانی سازشوں پر خوشیاں منا رہا ہے وہ خود اندر سے جل رہا ہے۔

جو دوسروں کے لیے گھڑے کھودتا ہے وہ خود اس میں گرتا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ اب پاکستان خوشحالی کے ساتھ 2020 میں داخل ہو رہا ہے۔ھارت میں شہری قانون کے حوالے سے بل کی ترمیم کے بعد ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور ہنگاموں کی تصاویر بھی شئیر کر دیں
 
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت میں بہت سے ٹویٹر ہینڈلز کی جانب سے ''کیب بل'' کی حمایت کے لئے راتوں رات اپنا مذہب تبدیل کرنے والوں کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے خلاف زبردست طوفان کو کچھ نہیں روک سکے گا اور ہندوستان میں اس طرح کی چالیں چلنا چھوڈ دے۔

(جاری ہے)

بھارت میں شہریت کے حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے بل کی ترمیم کیے جانے کے خلاف مسلمانوں کے احتجاج کے خلاف بھارت نے ٹویٹر پر 'آئی ایم مسلم' کے نام سے ایک ٹرینڈ چلایا تھا جس میں لوگ خود کو مسلمان ظاہر کر کے بل کی مخلافت کرنے والوں کی مذمت کر رہے تھے۔ بھارت بھر میں ٹویٹر صارفین "میں بھی مسلمان ہوں'' کے ٹویٹس کر کے شہریت کے بل میں ترمیم کے حق میں آواز اٹھا رہے تھے۔

یہ معاملہ تب شروع ہوا جب ایک بھارتی خاتون نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ''آئی ایم ہندو برو" (میں ہندو ہوں) اس کے بعد کچھ اور بھی لوگوں نے "میں ہندو ہوں" کے ٹویٹس کیے لیکن گزشتہ روز ایک ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں لکھا تھا "میں مسلمان ہوں میں #CABBill کی حمایت کرتا ہوں۔ میں اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے ملک بھر میں شروع کیے گئے احتجاج کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔

انہیں یا تو بل کی سمجھ میں نہیں آیا اور ان کے ساتھ ہیرا پھیری کرلی گئی ہے یا وہ جان بوجھ کر حکومت کو ایک سیاسی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ لیکن مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ '' لیکن اب اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ بھارت کچھ بھی کر لے وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے خلاف زبردست طوفان کو کچھ نہیں روک سکے گا اور ہندوستان میں اس طرح کی چالیں چلنا چھوڈ دے۔