میں وکیل ہوں تمہیں ننگا کردوں گا،ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں

تم ساری زندگی روتے رہو گے، میرے قدموں میں گرکر معافی مانگو گے

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 16 دسمبر 2019 11:18

میں وکیل ہوں تمہیں ننگا کردوں گا،ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں
لاہور ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 16دسمبر 2019ء ) چالان ہونے پر وکیل نے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینا شروع کردی ۔ تفصیل کے مطابق چالان کرنے پر وکیل نے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دی۔  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل ٹریفک وارڈن کو کہ رہا ہے کہ میں وکیل ہوں تمہیں ننگا کر دوں گا۔  تم میرے قدموں میں گرکر معافی مانگو گے۔

تو ساری زندگی روتے رہوں گے، وکیل نے دھمکیاں کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں کسی وجہ سے خاموش ہوں، تم میرا شناختی کارڈ  نہیں رکھ سکتے۔ وکیل نے دھمکیوں کو دھراتے ہوئے کہا کہ اگر تم میرے پیر نہ پڑے تو خدا کی قسم تمہیں ننگا کردوں گا ۔ یاد رہے وکلاء کی بدمعاشی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ آئے دن ٹریفک اہلکاروں سمیت دیگر سرکاری افسروں اور شہریوں کو وکلاء کی غنڈا گردی سے  پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،
واضح رے چند روز قبل  دوران احتجاج وکیل کی جانب سے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی وکلا ء کے پی آئی سی حملے پر سینئر وکلا ء نے معافی مانگتے ہوئے کہا  تھا  کہ حملے سے متاثر خاندانوں سے معافی مانگی چاہیے ۔ اور واقعے کی تحقیقات کرانی چاہیے ۔ سینئر وکیل حامد خان سمیت دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وکلاء کا پی آئی سی پر حملہ لمحہ فکریہ ہے، انتشار پھیلانے والے عناصر کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔  پولیس ذرائع کے مطابق پی آئی سی پر حملہ کرنے والے 81 وکلاء کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ واضح رہے وکلاء کے حملے کے دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم گرفتار وکلاء کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔