ایک ساتھ کئی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں، بشری انصاری

پیر 16 دسمبر 2019 11:46

ایک ساتھ کئی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں، بشری انصاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) اداکارہ بشری انصاری نے کہا کہ وہ ایک ساتھ کئی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اداکاری سے پیار ہے اور انہیں مختلف کردار کرنا اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شوبز کے اس 19سالہ عرصے میں 11سیریل لکھے اور 65 ڈراموں میں کام کیا جن میں سے کئی ڈرامے کی ہدایت کاری سلطانہ صدیقی،ساحرہ کاظمی اور اقبال انصاری نے کی۔

ایک سوال میں انہوں نے کہاکہ ان کے زمانے میں اداکاری کی بجائے کرداروں کو ادا کرنے پر زیادہ توجہ دی جاتی تھی اور شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ آج تک ان کے کام کو سراہاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ وہ اس انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہیںایک سے بڑھ کر ایک کردار کی پیشکش کی گئی اور ان کے ہر کردار کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :