چین کی صنعتی پیداوار میں نومبر کے دوران 6.2 فیصد،ریٹیل سیل میں 8 فیصد اضافہ

پیر 16 دسمبر 2019 11:52

چین کی صنعتی پیداوار میں نومبر کے دوران 6.2 فیصد،ریٹیل سیل میں 8 فیصد ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) چین کی صنعتی پیداوار میں نومبر کے دوران 6.2 فیصد اور ریٹیل سیل میں 8 فیصد اضافہ ہوا جو کہ توقع سے زیادہ رہا،ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جزوی تجارتی معاہدے سے اس کی اقتصادی شرح نمو میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

چین کے قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے دوران ملکی صنعتی پیداوار میں 2018 ء کے اسی ماہ کے مقابلے میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا جو کہ توقع سے زیادہ ہے، تاہم یہ اضافہ اکتوبر 2019 ء کی نسبت 4.7 فیصد زیادہ رہا، ماہ کے دوران چینی ریٹیل سیل کی شرح نمو 8 فیصد رہی جبکہ اکتوبر کے دوران یہ 7.2 فیصد رہی تھی۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان حالیہ جزوی تجارتی معاہدے کے نتیجے میں دونوں ملکوں بالخصوص چین کی صنعتی پیداوار اور ریٹیل سیل میں اضافے کا واضح امکان ہے۔یاد رہے کہ بلوم برگ نے اپنی سابقہ رپورٹ میں چین کی نومبر کے دوران صنعتی پیداوار کی شرح نمو 5 فیصد جبکہ ریٹیل سیل کی شرح نمو 7.6 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :