نیوزی لینڈ، سانحہ جزیرہ وائٹ آئی لینڈ میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

پیر 16 دسمبر 2019 12:05

نیوزی لینڈ، سانحہ جزیرہ وائٹ آئی لینڈ میں ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں ..
ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) نیوزی لینڈ میں جزیرہ وائٹ آئی لینڈ سانحہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ 9 دسمبر کو جزیرہ وائٹ آئی لینڈ پر آتش فشاں پھٹنے کے واقعہ میں 16 افراد ہلاک اور 2 لاپتہ ہو گئے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ ہم جزیرہ وائٹ آئی لینڈ کے بڑے سانحہ میں ہلاک ہونے والوں خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے آن لائن اپنے پیغام میں زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مدد کی پیشکش کی۔ سانحہ کے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے جبکہ جزیرہ وائٹ لینڈ پر تمام سیاحتی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔