خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کا افتتاح، پولیو کیخلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، وزیر اعلیٰ محمود خان

پیر 16 دسمبر 2019 12:21

خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کا افتتاح، پولیو کیخلاف جاری جنگ کو منطقی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے پیر کے روز بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا‘ اس پولیو مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں پانچ سال تک کی67 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائے جائینگے‘پولیو مہم کے لیی22 ہزار سے زائد ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں‘اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا نئے پولیو کیسز کا سامنے آنا انتہائی ا فسوسناک ہونے کے ساتھ ساتھ انکے لئے بڑی تکلیف اور تشویش کا باعث ہے ، انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت انسداد پولیو کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ان ذمہ داریوں کی تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسداد پولیو میں بڑی رکاوٹ پولیو قطروں سے انکاری والدین ہیں لیکن صوبائی انکے ساتھ کوئی سختی نہیں کرنا چاہتی بلکہ انھیں بات چیت کے ذریعے سمجھا بجھا کر اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلانے پر رضامند کیا جا رہا ہے ، انھوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں،انھوں نے کہا کہ حالیہ پولیو مہم کے دوران وسیع پیمانے پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس امر کو یقینی بنا یا جائے گا کہ پانچ سال تک کا کوئی بچہ یہ قطر ے پینے سے محروم نہ رہے ‘انہوں نے کہاکہ سال 2019 میں بنوں اور شمالی وزیرستان کے علاقوں سی54 پولیو کیسزسے رپورٹ ہوئے ہیں جو نہ صرف حکومت بلکہ ان علاقوں کے باشندوں کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیو کے خلاف جاری جنگ پوری قوم کی لڑائی ہے اور اس جنگ میں کامیابی کیلئے ہر ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، انھوں نے کہا کہ حالیہ مہم کو کامیاب بنانا کیلئے بھی تمام سٹیک ہولڈرز اور شہریوں کو آگے آنا ہو گا‘انہوں نے کہاکہ ملک اور صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کے عمل کے دوران بڑی قربانیاں دی گئی ہیں‘ جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس عمل کے دوران 76کے قریب لوگ شہید ہوچکے ہیں۔