خفیہ شادی کی خبریں صرف افواہیں ہیں ‘ نیلم منیر

جب بھی شادی کا فیصلہ کروں گی ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرونگی

پیر 16 دسمبر 2019 12:21

خفیہ شادی کی خبریں صرف افواہیں ہیں ‘ نیلم منیر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری خفیہ شادی کی خبروں میں قطعاًکوئی حقیقت نہیں اور یہ صرف افواہیں ہیں ، شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں اور جب بھی شادی کا فیصلہ کروں گی اس کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کروں گی ۔ ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ شادی ایک فریضہ ہے اور اس کو سب کے سامنے ادا کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

میںشوبز میں پہلی لڑکی نہیں جس کے بارے میں اس طرح کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوں بلکہ مجھ سے قبل بھی بے شمار اداکارائیں ایسی ہیں جن کی خبروں میں خفیہ شادیاں کرائی جا چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی شادی کروں گی مجھے اس کو خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر اس کا اعلان کروں گی اور دوستوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ بعض ایسے لوگ ہیں جو جب تک منفی اور بے بنیاد افواہیں نہ پھیلا لیں ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :