اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ مسکان جے فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے لگی

پیر 16 دسمبر 2019 12:40

اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ مسکان جے فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) اداکارہ و ماڈل اور گلوکارہ مسکان جے فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے لگی ہیں، وہ ہدایت کار اسد نور کی فلم ’’ بھوک‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس کا کیمرہ گزشتہ روز کلوز ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مسکان جے فلم میں بھارتی مسلم لڑکی کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

مسکان جے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گائیکی اور ڈراموں میں پہچان بنانے کے بعد اب فلموں میں کام کرنے فیصلہ کیا ہے لیکن کم مگر اچھے سکرپٹ پر مبنی فلمیں میری ترجیحات میں شامل رہیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہو گی کہ اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کر سکوں۔ واضح رہے کہ فلم میں مسکان کے ساتھ وفا ملک ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی موسیقی سمیر قاضی نے ترتیب دی ہے۔

متعلقہ عنوان :