جانہوی کپور ڈیزائنر ڈریس کی کاپی پہن کر تنقید کا شکار

پیر 16 دسمبر 2019 12:40

جانہوی کپور ڈیزائنر ڈریس کی کاپی پہن کر تنقید کا شکار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) بھارتی سٴْپر اسٹار سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی اداکارہ جانہوی کپور کو ڈیزائنر ڈریس کی کاپی پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دِنوں بھارتی اداکارہ جانہوی کپور نے ایک ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں اٴْنہوں نے جو لباس زیب تن کیا ہوا تھا وہ ایک بین الاقوامی ڈیزائنر کے ڈریس کی کاپی تھی، جانہوی کپور نے ایونٹ کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

جانہوی کپور کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ڈائیٹ سابیا نامی ایک اکاؤنٹ نے اپنے اکاؤنٹ پر 2 تصویروں کو جوڑ کر ایک تصویر شیئر کی، اٴْس تصویر میں ایک طرف جانہوی کپور کے ایونٹ کی تصویر تھی جبکہ دوسری طرف اٴْس ڈریس کی حقیقی تصویر تھی اور اٴْس تصویر پر میہ انو موموسا نامی ڈایزئنر کا نام بھی لکھا ہوا ہے جس نے یہ ڈریس تخلیق کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :