سویڈن گلوکارہ زارا لارسن نے اپنی 22 ویں سالگرہ منائی

پیر 16 دسمبر 2019 12:40

سویڈن گلوکارہ زارا لارسن نے اپنی 22 ویں سالگرہ منائی
سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) سویڈن گلوکارہ اور گیت نگار زارا لارسن 22 برس کی ہو گئیں۔ زارا لارسن16دسمبر 1997ء میں سویڈن میں پیدا ہوئیں، اور10سال کی عمر میں ٹیلنٹ شو ’’تالنگ‘‘ میں حصہ لے کر شہرت اور جیت اپنے نام کی، اس کے چار سال کے بعد انہوں نے ریکارڈ لیبل کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر کے ریکارڈنگ مکمل کی، جس کے بعد ان کا گانا’’ ان کور‘‘ سویڈن، ڈنمارک اور ناروے کے میوزک چارٹ میں پہلے نمبر پررہا۔

(جاری ہے)

انھوں نے پیر کو اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ہمراہ اپنی بائیسویں سالگرہ منائی ہے۔

متعلقہ عنوان :