سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پانچویں برسی منائی گئی

تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر قرآ ن اور فاتحہ خوانی کا اہتمام ،شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا

پیر 16 دسمبر 2019 12:47

سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پانچویں برسی منائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2019ء) سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی پانچویں برسی منائی گئی ۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر قرآ ن اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مختلف مقامات پر شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔

اس دن کی مناسبت سے ملک کے مختلف تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شہید طلبا ء اور اساتذہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔2014 میں 16دسمبر کے دن آرمی پبلک سکول پشاور میں دہشتگردی کی کارروائی میں 134 بچوں اور عملے کے اراکین سمیت 150سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے ۔بے گناہ بچوں کی قربانی کی یاد میں آج متعدد تقریبات کاانعقاد کیا جائے گا۔