Live Updates

معصوم جانوں کی قربانی نے ہر قسم کی انتہاء پسندی، دہشت گردی، تشدد اور نفرت کے خلاف قوم کو متحد کیا ہے،

عسکریت پسندی کی سوچ کو ملک میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے، وزیراعظم عمران خان کا سانحہ اے پی سی کے پانچ سال مکمل ہونے پر پیغام

پیر 16 دسمبر 2019 12:54

معصوم جانوں کی قربانی نے ہر قسم کی انتہاء پسندی، دہشت گردی، تشدد اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کی قربانی نے ہر قسم کی انتہاء پسندی، دہشت گردی، تشدد اور نفرت کے خلاف قوم کو متحد کیا ہے، آج ہم عہد کرتے ہیں کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو ملک میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو سانحہ اے پی سی کے پانچ سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء اور اس سانحہ میں بچ جانے والوں کے لئے دعا گو ہیں۔

معصوم بچوں کے خون نے قوم کو ہر قسم کی انتہاء پسندی، دہشت گردی، تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں آج ہم اپنے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں وہیں اپنی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو ملک میں پروان نہیں چڑھنے دیں گے اور قوم کو اس مکروہ سوچ کا یرغمال نہیں بننے دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات