قومی کرکٹرز تاریخی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے بیتاب
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین گراوٴنڈز میں ہوتاہے اور یہاں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کاریکارڈبھی شاندار ہے، کپتان اظہر علی
پیر 16 دسمبر 2019 13:09
نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کا قلعہ کہا جاتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم نے یہاں41 میں سے 21 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔اس مقام پر جیت کا قابل رشک تناسب رکھنے والی قومی کرکٹ ٹیم کو صرف 2ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کراچی ٹیسٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے عزم کا ارادہ رکھتی ہیاور اس سلسلے میں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی سمیت قومی کرکٹرز ملکی تاریخ کے نامور ٹیسٹ سنٹر میں سری لنکا کے مدمقابل آنے کے منتظر ہیں۔
(جاری ہے)
اظہر علی:
اظہر علی کا کہنا ہیکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین گراوٴنڈز میں ہوتاہیاور یہاں قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کاریکارڈبھی شاندار ہے۔ کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے کہا کہ وہ اپنے ڈومیسٹک کیرئیر میں یہاں بہت میچز کھیل چکے ہیں مگروہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی طرح تاریخی اسٹیڈیم میں 19 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے ٹاس کا شد ت سے انتظار کررہے ہیں۔
کراچی میں رہائش پذیرقومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کئی فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔ 30 سالہ کرکٹر اپنے شہر میں کرکٹ کی پہچان سمجھے جانے والے اس میدان میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے اننگزکا آغاز کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔
شان مسعود:
شان مسعود کا کہنا ہے کہ انہوں نے بطور تماشائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مختلف انکلوڑرز میں بیٹھ کر بہت میچز دیکھے، جس سے ان کی کرکٹ میں دلچسپی بڑھی۔ انہوں نیکہاکہ وہ ورلڈکپ 1996 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے اسکول سے چھٹی لے کر نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچے تھے، اسی طرح وہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا بھی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بیٹھ کر دیکھ چکیہیں۔انہوں نیکہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس سنسنی خیز میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے بیٹسمین کی حیثیت سے سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بنانے والے اسد شفیق کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں۔
طویل دورانیے کا وسیع تجربہ رکھنے والے اسد شفیق بھی بطور تماشائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا رخ کرچکے ہیں۔
اسد شفیق:
اسد شفیق نے کہا کہ 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ دیکھنے وہ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ میچ کے دوران فاسٹ باوٴلر محمد آصف نے بہترین اسپیل کیا تھا، جس کی بدولت پاکستان نے بھارت کومیچ میں شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں محمد آصف کا سچن ٹنڈولکر کو آوٴٹ کرنا انہیں آج بھی یاد ہے اور انہوں نے انکلوڑر میں بیٹھ کر اس وکٹ کا جشن منانے کے لیے اس قدر شور مچایا کہ گھر واپسی پر ان کا گلہ خراب ہوچکا تھا۔
ایک روزہ کرکٹ میں تسلسل سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابراعظم طویل دورانیے کی کرکٹ میں بھی قومی اسکواڈ کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے آخری روز سنچری اسکور کرنیوالے بابراعظم بھی کرکٹ کیاہم ترین فارمیٹ کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انعقاد پر مسرور ہیں اور انہوں نے اس سلسلے میں شائقین کرکٹ سے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنیکی درخواست کی ہے۔
بابراعظم:
بابراعظم کاکہناہے کہ وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے انعقاد پر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تاریخی اسٹیڈیم میں ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلنے کیبعد ٹیسٹ میچ کھیلنے کے منتظر تھے۔وہ پرامید ہیں کہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم باوٴلنگ اور بیٹنگ سمیت تمام شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکیسیریز کا آخری میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پانچ روزہ کرکٹ میچ دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔
قائداعظم ٹرافی کے دوران سندھ کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے اپنے بیشتر میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے نتیجے میں انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ فواد عالم نے ایونٹ میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس دوران ان کا بہترین اسکور سدرن پنجاب کے خلاف ایک اننگز میں 211 رنز تھا۔
فواد عالم:
فواد عالم کا کہناہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی کراچی میں واپسی کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔ فواد عالم نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد، نوجوان نسل کوکرکٹ سے جوڑے رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنیوالے محمد رضوان کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی ایک ہوم گراوٴنڈ کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔
محمد رضوان:
وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ چند سالوں سے کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں، اب تو انہیں کراچی ہی اپنا ہوم گراوٴنڈ لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر وہ بہت خوش ہیں اور وہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.