مشرقی بنگال کے لوگ ہم سے زیاد پرعزم ہیں

ریاست شہریوں کو حقوق دینے سے انکار کرد ے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ چیف جسٹس آف پاکستان

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 16 دسمبر 2019 14:27

مشرقی بنگال کے لوگ ہم سے زیاد پرعزم ہیں
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 16 دسمبر 2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ 16 دسمبر کا دن سقوط ڈھاکہ اور سا نحہ اے پی ایس کی یاد دلاتا ہے۔ دونوں واقعات میں ہمارے لئے سبق موجود ہے۔ ریاست شہریوں کو حقوق دینے سے انکار کرد ے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے ظہرانے میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

ریاست کو حقوق کا ہر صورت خیال رکھنا پڑتا ہے۔ آئین و قانون کی حکمرانی عوام کے حقوق کی ضامن ہے۔ مشرقی بنگال والے ہم سے زیادہ پر عزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ  آرمی پبلک سکو ل کے سانحہ نے ہمیں جنجوڑ دیا۔پولیس کا کام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجداری کے نظام میں اصلاحات لانے کی ضرور ت ہے۔ پوری قوم نے نیشنل ایکشن پلان کو اپنایا ۔

عدالت کی جانب سے بھی ہم نے بہت سے اقدامات کئے۔ کوشش کریں گے تو چیزیں بہتر ہونگی ۔ ہماری کوششوں کے نتائج سامنے آرہے ہیں ۔ انصاف کے شعبہ میں بہتری آرہی ہے۔ بنگال کے لوگ سے زیادہ حب وطن ہیں۔ پولیس ریفامرز کمیٹی مزید رپوٹس لائی جس کا مقصد پولیس کو مزید بہتر کرنا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ضلعی کمیٹیاں قائم کی۔ گورننس قانون کے مطابق ہونی چاہیے۔ انہوں نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ شہریوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔  شہریوں کے حقوق کو تحفظ فراہم نہ کرنے سے سائل پیدا ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرقی بنگال کے لوگ ہم سے زیادہ پرعزم ہیں ۔  آئین و قانون کی حکمرانی عوام کے حقوق کی ضامن ہے۔