سی ڈی اے ماڈل سکول اسلام آباد میں پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے کے 5 سال مکمل ہونے پر یوم شہداء منایا گیا

پیر 16 دسمبر 2019 23:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) سی ڈی اے ماڈل سکول اسلام آباد میں پشاور آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے حملے کے 5 سال مکمل ہونے پر یوم شہداء منایا گیا۔ اساتذہ اور طلباء نے پاک فوج کے جوانوں سمیت اس حملے کے شہدا کو، ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے کوششوں اور قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اساتذہ اور طلباء نے بالترتیب اپنی تقاریر اور قومی گانوں کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پرسکول کی پرنسپل فادیہ شمیم نے کہا کہ یہ سانحہ ابھی بھی لوگوں کی یادوں میں زندہ ہے کیونکہ اس حملے میںسکول کے 132 بچے اور عملے کی17 افراد شہید ہوگئے تھے اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ نے پوری قوم کو متحد کیا اور دہشت گردی کے خلاف بھر پور آپریشن کیا۔ شرکاء نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ملک کے امن و خوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔