بھارت نے براہموس سپر سانک میزائل چلا دیا

بھارتی فوج نے اپنی جنگی عزائم کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے 300 کلومیٹر تک اور فضاء سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا

muhammad ali محمد علی منگل 17 دسمبر 2019 20:36

بھارت نے براہموس سپر سانک میزائل چلا دیا
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 دسمبر 2019ء) بھارت نے براہموس سپر سانک میزائل چلا دیا، بھارتی فوج نے اپنی جنگی عزائم کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے 300 کلومیٹر تک اور فضاء سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ ریاست اڑیسہ میں کیا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے براہموس سپر میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے حال ہی میں بھارت ریاست اڑیسہ میں فضاء سے زمین تک مار کرنے والے براہموس سپرسانک میزائل کا تجربہ کیا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے اس میزائل کا تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ جب بھارت کی حکومت اور فوج مسلسل پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحد کیساتھ اور سمندری حدود میں جنگی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ جبکہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھی اشتعال انگیزی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کئی ماہ سے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر مسلسل اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے جس سے کئی شہری شہید ہو چکے ہیں۔ جبکہ پاک فوج بھی جوابی کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد بھارتی فوجی جہنم واصل کر چکی ہے۔