موثرکوششوں کے ذریعے تھیلیسیمیاکی روک تھام یقینی بنائی جاسکتی ہے، ڈاکٹر ظفرمرزا
حکومت صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، معاون خصوصی صحت
جمعرات 19 دسمبر 2019 22:42
(جاری ہے)
کئی ممالک نے کامیابی سے اس بیماری کا خاتمہ کیا ہے اور ہم بھی ایسا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا پریونشن کنٹرول پروگرام کو موثر بنانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ شادی سے پہلے سکریننگ اور کونسلنگ کے ذریعے بھی اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے قوانین موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے 50 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دے دیئے ہیں جبکہ آئندہ سال کے آخر تک 15ملین خاندانوں کو یہ کارڈ جاری کئے جائیں گے، ہم بتدریج ملک کے تمام طبقوں کو صحت کی مساوی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر کو مضبوط کرنے کے لئے 60 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کی جائیں گی جس سے نچلی سطح پر صحت کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ بیت المال نے ملک کے مختلف علاقوں میں تھیلیسیمیا سینٹرقائم کئے ہیں۔رواں سال تھیلیسیمیا کے مریضوں پر 7کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔پاکستان بیت المال آئندہ بھی تعاون جاری رکھے گا۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ملک کی 6 فیصد آبادی تھیلیسیمیا کاشکار ہے یہ قابل علاج مرض ہے اس مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرکے اس کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تھیلیسیمیا پریونشن پروگرام کو تمام صوبوں میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال 8 نومبر کو تھیلیسیمیا سے بچائو کا قومی دن منایا جائے گا۔صدر تھیلیسیمیا فیڈریشن آف پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا کہ اس کانفرنس سے اس مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ان کی فیڈریشن کے ساتھ 56 سوسائٹیز منسلک ہیں جو ملک بھر میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے کام کررہی ہیں۔تقریب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.