Live Updates

ایم این اے نجیب ہارون کی ہدایت پر حلقے میں ڈینگی سے بچائومہم کا آغاز

حلقے کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات

جمعہ 20 دسمبر 2019 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2019ء) تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہائوسسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون کی ہدایات پرانسداد ڈینگی کے خلاف حلقے این اے 256 کی تمام یوسیز میں ڈینگی اسپرے جاری ، گزشتہ دنوں حلقے کے علاقہ معززین اور عہدیداروں سے ہونے والی ملاقات میں ڈینگی کے خلاف متاثرہ مریضوں کی شکایات آنے کے بعد اسپرے کے عمل کا آغاز کیا گیا، اس سلسلے میں یوسی 14,15اور یوسی 24اور 25میں اسپرے کا عمل مکمل کرنے کے بعد دیگر تمام یوسیز میںبھی ڈینگی سے بچائو کے لئے اسپرے کا عمل جاری ہے، حلقہ این اے 256 کے مقامی دفتر سے جاری کردہ بیان میں ایم این اے نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ ڈینگی مچھر صاف پانی اور زیادہ تر گھروں میں افزائش پاتا ہے، اس مچھر کی ایک مخصوص پہچان ہے، اس کے جسم پر سیاہ اور سفید دھبے ہوتے ہیں ، اور اس مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے انسان ڈینگی مچھر کا شکار ہو جاتا ہے، اور اگر مریض کا بروقت علاج نہ کروایا جائے تو یہ بخار جان لیوا ثابت ہو تاہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کو خود بھی اپنی ذمہ داری کا احسا س کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے تا کہ اس مرض سے بچا جا سکے، ڈینگی سے بچائو کے لیئے ہمیں اپنی کوششوں کو جاری رکھنا چاہئے، اپنے گھروں اور محلوں میں صفائی کو یقینی بنا نا چاہیئے اور مچھروں کی افزائش کا سبب بننے والی اشیاء کو تلف کرنا چاہیئے تا کہ ڈینگی بخار کا سبب بننے والا مچھر پیدا ہی نہ ہو، انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر سے نجات کے لیئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا اور تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا تا کہ اس مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے اور ڈینگی جیسے مرض سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوششوں پر عمل جاری ہے اور حلقے کی عوام کی جانب سے ملنے والی شکایات پر سیوریج کے مسائل کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت بہتر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، علاوہ ازیں حلقے میں لوگوں کو شناختی کارڈ کے اجراء اور تبدیلی کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیئے ایم این اے نجیب ہارون کے کوا ٓرڈینیٹر اعظم خان نے ڈی جی نادرا سے ملاقات کی اور عوام کو شناختی کارڈ کے اجراء میں پیش آنے والے مسائل سے آگاہ کیا، ملاقات میں ڈی جی نادرا نے مسائل کے حل کے لیے یقین دہانی بھی کروائی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات