Live Updates

لاہور،این اے 133 عوامی کالونی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

جمعہ 20 دسمبر 2019 23:45

لاہور۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی رہنمائوں جہانگیر مغل ، عرفان گجر، عرفان عباسی ، اکمل قادری ، مرتضیٰ عاجزسمیت دیگر کارکنوں کے ہمراہ حلقہ این اے 133 عوامی کالونی میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری کا کہناتھاکہ حلقہ این اے 133 کو ن لیگ نے نام نہاد نمائندوں نے ہمیشہ نظرانداز کیا تھا ،سابقہ حکمرانوں نے حلقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی توجہ نہیں دی تھی، تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، واٹر سپلائی ، سیوریج کی لائنوں کو تبدیل کیا جا رہاہے ، سٹریٹ لائٹ بھی لگائی جا رہی ہیں اور گلیوں کی تعمیر بھی کی جائے گی ،حلقے کے مسائل حل ہونے تک اپنی کوششوں کو جاری رکھیںگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات