پ* اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 72واں یوم تاسیس آ ج منایاجائے گا

اتوار 22 دسمبر 2019 19:55

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2019ء) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 72واں یوم تاسیس آ ج پیر کو منایاجائے گا یوم تاسیس کے سلسلے میں ملک بھر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی بنیادبرصغیر کے عظیم مفکر مولا نا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی نی23دسمبر1947ء کو رکھی تھی۔اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق رہنمائوں میں مخدوم جاوید ہاشمی،موجودہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق،سابق امیرجماعت اسلامی سیّد منور حسن،جنرل(ر)حمید گل مرحوم،لیاقت بلوچ،معروف کالم نگار اوریا مقبول جان،امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی،معروف شاعر خالد مسعود خان،سیّد علی گیلانی اور دیگر شامل ہیں۔