کوک سٹوڈیو کی ایک دہائی پر مبنی 10مشہور گانوں کی فہرست جاری

پیر 23 دسمبر 2019 14:22

کوک سٹوڈیو کی ایک دہائی پر مبنی 10مشہور گانوں کی فہرست جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2019ء) میوزک ٹی وی پروگرام ’’کوک سٹوڈیو‘‘ کی2009تا2019ء تک ایک دہائی پر مبنی 10مشہور گانوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

2008ء میں شروع ہونے والے’’کوک سٹوڈیو‘‘ کو نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہت پذیرائی حاصل ہے، فہرست کے مطابق ان گانوں میں راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن کا گانا ’’آفرین آفرین‘‘ پہلے نمبر پر ہے جس کو اب تک کوک سٹوڈیو کے آفیشل چینل پر 29کروڑ بار دیکھا گیا، عاطف اسلم کا گانا ’’تاجدار حرم‘‘ 27 کروڑ ویوز کے ساتھ دوسرے، عاصم اظہر اور مومنہ مستحسن کاگانا ’’تیرا وہ پیار‘‘ 13کروڑ 70 لاکھ ویوز کے ساتھ تیسرے، گل پنرا اور عاطف اسلم کاگانا ’’من امادی ام‘‘8کروڑ 50لاکھ ویوز کے ساتھ چوتھے، عمیر جسوال اور قراةالعین کاگانا ’’سمی میری وار‘‘4کروڑ 10لاکھ ویوز کے ساتھ پانچویں، آئمہ بیگاور سحر علی بگاکاگانا ’’بازی‘‘ 3کروڑ 70 لاکھ ویوز کے ساتھ چھٹے، امجد صابری اور راحت فتح علی خان کاگانا ’’رنگ‘‘ 2کروڑ 80 لاکھ ویوز کے ساتھ ساتویں،قراةالعین اور فرحان سعید کاگانا ’’لٹھے دی چادر‘‘2کروڑ 70 لاکھ ویوز کے ساتھ آٹھویں، عابدہ پروین اور راحت فتح علی خان کاگانا ’’چاپ تِلک‘‘2 کروڑ 40 لاکھ ویوز کے ساتھ نویں اور ’’اے راہے حق کے شہیدوں ‘‘ جس میں مختلف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہی1کروڑ 60لاکھ ویوز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :