Live Updates

درختوں کی کٹائی روکنے سے چھانگامانگاکے جنگل میں قدرتی شہد کی پیداوارمیں 60 فیصد اضافہ

چھانگا مانگا میںشہد کی نیلامی ایک کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے، فاریسٹ آفیسر شاہد تبسم

پیر 23 دسمبر 2019 14:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2019ء) محکمہ جنگلات پنجاب کی کاشوںسے چھانگامانگاکے جنگل میں قدرتی شہد کی پیداوارمیں 60فیصد تک اضافہ ہوگیاہے ، فاریسٹ آفیسر چھانگامانگا شاہد تبسم نے یہاں اے پی پی کو بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پر پوری طرح عمل کیا گیاتو صرف چھانگامانکا میںشہد کی نیلامی ایک کروڑ روپے تک پہنچ جائیگی ،انہوںنے بتایاکہ گزشتہ چند سالوں میں 85فیصد جنگل میں پودے لگائے جاچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ شہد کی مکھیوں میں غیر معمولی اضافہ ہواہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران چھانگا مانگا کے جنگل کے نیلام ہونے والے شہد کا جائزہ لیں تو پتہ چلتاہے کہ مالی سال 2016-17میں7لاکھ 29ہزار روپے کا شہد نیلام ہوا،سال 2017-18ء میں 11لاکھ 50ہزار روپے کا،اسی طرح2018-19ء میں12لاکھ 52ہزار روپے کا شہد نیلام ہوا ، بڑھتی ہوئی نیلامی سے معلوم ہواکہ چھانگامانگامیںشہد کی پیداوارمیںبڑی تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

(جاری ہے)

نہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کے بلین ٹری منصوبے کے تحت ملک بھر میں پہلی بارزیادہ سے زیادہ درخت لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس سے شہد کی پیداوارمیںکئی گنا اضافہ ممکن ہو گا۔انہوںنے کہاکہ شہد کی مکھیوں کی بقاء کیلئے درخت زیادہ سے زیادہ لگائے جائیں، فصلوں پر بے جا سپرے نہ کیاجائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :