Live Updates

محمد بن سلمان کا وہ احسان جس کا بدلہ عمران خان نے سمٹ میں شرکت نہ کر کے چکایا

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد کے ذریعے سے امریکی صدر سے رابطہ ہوا تھا اور عمران خان کا دورہ امریکا طے پایا تھا،یہ بات واضح ہے کہ عمران خان کو دھمکی دی گئی تھی۔ ہارون الرشید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 دسمبر 2019 14:43

محمد بن سلمان کا وہ احسان جس کا بدلہ عمران خان نے سمٹ میں شرکت نہ کر ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 دسمبر 2019ء) کیا واقعی وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دباؤ پر کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے انکار کیا ؟ اسی پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے سینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ طیب اردگان ایک اہم ملک کے سربراہ ہیں،طویل عرصہ سے حکمران ہیں۔ترکی کو ایشیا میں بھی خاصی اہمیت حاصل ہے جب کہ مسلم ممالک میں بھی اہم ترین ملک شمار ہوتا ہے۔

طیب اردگان کو کوئی کہانی گھڑنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔سعودی عرب نے بھی تردید کرنے میں خاصا وقت لگایا جب کہ پاکستان نے تو تردید ہی نہیں کی۔عمران خان نے پہلے ملائیشیا جانے کی حامی بھری لیکن پھر اچانک سعودی عرب چلے گئے،ظاہر سی بات ہے عمران خان کو دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ نہ صرف وزیراعظم بلکہ پاکستان کا کوئی نمائندہ بھی سمٹ میں شرکت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

لیکن اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی،ایک وجہ بتائی کہ ہم چاہتے ہیں کہ امت تقسیم نہ ہو جس سے اشارہ واضح ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے بہت بڑی غلطی کی جس کا نقصان وہ اٹھائیں گے۔عمران خان نے سعودی ولی عہد کے ذریعے سے امریکی صدر سے رابطہ کیا اور محمد بن سلمان کے ذریعے سے ہی عمران خان کا دورہ امریکا طے پایا۔کیونکہ امریکا اور محمد بن سلمان کے مابین گہرے رابطے ہیں۔

اس لیے عمران خان کو خاموش رہنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان، ملائیشیا اور ترکی نے مل کر کوالالمپور میں کچھ اسلامی ممالک کی کانفرنس کا انعقاد کرنے اور مسلمانوں کی بہتر نمائندگی کرنے کیلئے ایک نیا اور متحرک بلاک بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم سعودی عرب کی جانب سے اس کانفرنس کی شدید مخالفت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اس کانفرنس میں شرکت کی حامی بھر چکے تھے تاہم کانفرنس کے انعقاد سے قبل انہوں نے سعودی عرب کا ایک ہنگامی دورہ کیا جس سے واپسی پر پاکستان نے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گذشتہ روز اسی کانفرنس میں ترک صدر رجب طیب اردگان سے خطاب کیا تھا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے خطاب میں سعودی عرب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ترک صدر کا دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان پر دباو ڈالا اور اسے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کیلئے مجبور کیا گیا تھا۔ ترک صدر کا دعویٰ تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اگر وزیراعظم عمران خان نے کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کی تو سعودی حکومت اپنے ملک میں کام کرنے والے 40 لاکھ پاکستانیوں کو نکال باہر کرے گی۔

سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی کہ اس کے پاس پاکستانی محنت کشوں کا متبادل موجود ہے۔ ملائیشیا کانفرنس میں شرکت کرنے کی صورت میں سعودی عرب میں کام کرنے والے 40 لاکھ پاکستانیوں کو نکال کر ان کی جگہ بنگلہ دیشیوں کو بھرتی کر لیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات