Live Updates

پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ، بھارت میں اقلیتیں شہریت کے امتیازی اور متعصبانہ قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

پیر 23 دسمبر 2019 15:11

پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ، بھارت میں اقلیتیں شہریت کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں تمام اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع میسر ہیں، آئین پاکستان ان کے حقوق کا ضامن ہے، بھارت میں اقلیتیں شہریت کی امتیازی اور متعصبانہ قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارتی شہر میدان جنگ کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مودی اپنی بدنیتی، بدفطرتی اور چالاکی سے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و جبر سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام نے مودی کی نفرت کے خلاف بغاوت کر دی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں مہینوں سے کرفیو نافذ ہے،کشمیری مسلمانوں کی زندگیوں پر موت کے پہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتیازی شہریت کے متنازعہ قانون نے مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی تصدیق کردی ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ مودی فسطائی ذہنیت کے ساتھ بھارت میں ہندوتوا کے نظریئے کو نافذ کرنا چاہتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات