Live Updates

پاکستان کرسچین الائنس پنجاب کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب

پیر 23 دسمبر 2019 15:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2019ء) پاکستان کرسچین الائنس پنجاب کے زیر اہتمام پیر کے روز کرسمس کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے ممبرقومی اسمبلی فیض اللہ کموکا تھے جبکہ اس موقع پر ممتاز سیاسی رہنما سجاد حیدر چیمہ سمیت پاکستان کرسچین الائنس پنجاب کے قائد شہباز جٹ اور چوہدری سخاوت علی ، انور گل ، جمشیدجٹ ، عبدالحسیب ٹیپو، بشپ منظور عالم ، رانا لیاقت علی، بوٹا مسیح کونسلر،جاویدرندھاوا، رائے نویدظفر بھٹی ، پرویز گل ،ذوالفقار مٹو سمیت مسیحی برادری کے دیگر سرکردہ رہنماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر ممبر قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنے دینی فرائض سرانجام دینے کی مکمل آزادی حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا فرمان تھا کہ ریاست کی یہ آئینی ، قانونی ، اخلاقی ، انسانی ذمہ داری ہے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کا نہ صرف مکمل تحفظ کرے بلکہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے انہیں اپنی مذہبی تقریبات کے پر امن ماحول میں انعقاد کی بھی آزادی ہو۔

انہوںنے کہاکہ آج پاکستانی قوم اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت ہر شعبہ میں اقلیتو ں کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق انہیں ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کیلئے 5فیصد کوٹہ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات