Live Updates

پہلے شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے پھر مریم نواز

ن لیگ کے صدر شہباز شریف اہم معاملات پر مریم نواز کو راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 دسمبر 2019 16:51

پہلے شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے پھر مریم نواز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 دسمبر 2019ء) سینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا کہ شریف خاندان میں اس بات پر اتفاق رائے ممکن ہے کہ پہلے شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے اور پھر مریم نواز وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالیں گی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ذہنی طور پر وزیراعظم بننے کے لیے تیار ہیں۔ اور اسی لابنگ کے نتیجے میں کچھ واقعات ہوئے۔

شہباز شریف کی کوشش ہو گی مریم نواز کو بھی کہیں گے کہ وہ اس مہم کا حصہ بنیں اور مریم نواز کو یہ بھی کہا جائے گا کہ اگلی باری آپکی ہو گی۔اس متعلق شریف خاندان میں اتفاق ہوتا ہے یا نہیں یہ بہت اہم ہیں۔جب کہ اسی متعلق سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی سیاسی سرگرمیوں کا انحصار مریم نواز کی ضمانت سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

مریم نوازاس وقت آزاد ہیں لیکن خاموش ہیں، ن لیگ کی خاموشی آئندہ چند میں تبدیل ہوجائے گی، ن لیگ کی سیاسی سرگرمیاں صرف عمران خان کے خلاف ہوں گی، اور وہ بھی بڑے سخت انداز میں ہوں گی۔ مریم نواز کا نام بھی مقررین کی فہرست میں شامل ہے۔ مریم نواز اسٹیبلشمنٹ یا اداروں کیخلاف نہیں بلکہ عمران خان کیخلاف سخت قسم کی سیاست شروع ہوجائے گی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آئندہ چند دنوں میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا، مریم نوازبھی عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔

خیال رہے کہ مریم نواز کا نام آج بھی ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکا۔مریم نواز کے وکیل نے استدعا کی کہ ایک بیٹی اپنے باپ سے ملنا چاہتی ہے،باہر جانے دیا جائے۔تاہم عدالت نے کہا کہ جب حکومت کا کوئی فیصلہ آئے گا تو دیکھیں گے۔۔لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست 26 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات