Live Updates

صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجیدخان کی کشمیریوں پر مظالم کی مذمت

عالمی رہنمائوں کو مقبوضہ کشمیر میں کالے قانون اور کرفیوکے خاتمے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیناچاہیے، انصرمجیدخان

پیر 23 دسمبر 2019 18:18

لاہور۔23 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2019ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے بھارتی سرکار کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی رہنمائوں کو کشمیر میں کالے قانون اور کرفیوکے خاتمے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیناچاہیے۔پوری دنیا میں نریندرمودی کی سیاست کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انصرمجیدخان نے مزیدکہاکہ نریندرمودی کی قیادت میں جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں نے کالاقانون پاس کرکے مسلمانوں کے قتل عام کا آغازکیا۔تمام انسانی حقوق کی تنظیموں نے نریندرمودی کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم کی شدیدمذمت کی ہے۔مودی سرکار کو تاریخ میں دہشت گرد سرکار کے نام سے یاد رکھاجائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے ہرفورم پر کشمیریوں پر ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔انصرمجید خان نے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔لائن آف کنٹرول پر بھارت بلااشتعال فائرنگ اور جارحیت کے ذریعے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات