ملکہ ترنم نور جہاں کی 19 ویں برسی عزت و احترام کے ساتھ منائی گئی

پیر 23 دسمبر 2019 22:34

ملکہ ترنم نور جہاں کی 19 ویں برسی عزت و احترام کے ساتھ منائی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2019ء) ملک کی نامور گلوکارہ و اداکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 19 ویں برسی عزت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

(جاری ہے)

اللہ وسائی سے نور جہاں تک کا سفر انہوں نے انتہائی کامیابی سے طے کیا خوبصورت غزل، ملی نغمے اور گانوں کے ساتھ ساتھ فن کی دنیا میں گلوکاری کے جوہر دکھانے والے نور جہاں نے انتہائی کامیابی سمیٹی حسن کارکردگی کیساتھ ساتھ انہیں مختلف اعزازات سے نوازا گیا ۔نور جہاں نے 1965 اور 1971 کی جنگ میں شعرا آفاق ملی نغمے گا کر پاک فوج کے جوانوں کے نہ صرف حوصلے بڑھائے بلکہ اس سے شہرت بھی سمیٹی۔ 23 دسمبر 2000 کو رمضان المبارک کی 27 ویں رات کو وہ اس دنیا فانی سے کوچ کرگئیں ۔

متعلقہ عنوان :