مریم نواز کوباہرجانے کی اجازت نہ دینا بدترین فسطائیت ہے، شہباز شریف

مریم نواز کے معاملے پرلاہورہائیکورٹ سے انصاف ملنے کی توقع ہے، عمران حکومت معاشی اورخارجہ محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ صدر مسلم لیگ(ن) کا بیان

پیر 23 دسمبر 2019 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز کوباہر جانے کی اجازت نہ دینا بدترین فسطائیت ہے، مریم نواز کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ سے انصاف ملنے کی توقع ہے، عمران حکومت معاشی اورخارجہ محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنا عمران خان کی ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے۔

عمران حکومت معاشی اورخارجہ محازمکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ عمران خان کا خارجہ معاملات پرخود کو افلاطون سمجھنے کا یہی نتیجہ نکلنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران حکومت کو بھارت کے ساتھ پینگیں بڑھانے کا منفی جواب ملا۔ یہ وہ مودی ہے جس سے عمران خان دوستی کی پینگیں بڑھاتے تھے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے کہا کہ مریم نواز کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ سے انصاف ملنے کی توقع ہے۔

مریم نواز کوباہر جانے کی اجازت نہ دینا حکومت کی بدترین فسطائیت ہے۔ مزید برآں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت ملنا ان کا حق ہے، اگر اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ اگر مریم نواز کی سیاست ختم ہوگئی ہے تو انہیں مسئلہ کیوں ہوتا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس ہو یا وزیراعظم کی گفتگو ہو شریف فیملی پر گفتگو لازمی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت کا دہرا معیار پتہ چلے گا،جبکہ زلفی بخاری ہوں یا کوئی اور عہدیدار ای سی ایل سے نام فوراً نکل جاتا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہ ملی تو حکومت ایکسپوز ہوگی، ا?ئین کی صورت میں عمرانی معاہدہ پہلے سے موجود ہے۔ اسٹیک ہولڈرز پہلے سے موجود معاہدے پر عمل درا?مد کا عہد کریں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت ملنا ان کا حق ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کو ادراک کرنا ہوگا، ا?ئین پر عمل نہ کرنے سے ملک پیچھے ہے۔