وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس لے لیا

منگل 24 دسمبر 2019 22:13

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس لے لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2019ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کا نوٹس لے لیا۔سندھ پولیس کو اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے سخت ہدایات دے دیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے شہر میں امن وامان کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

غلام نبی میمن نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کافی حد تک کنٹرول کیا ہے عوام اسٹریٹ کرائم میں آگے نہیں آتے اور بیان رکارڈ نہیں کرواتے یہ مسئلہ حل کرنا ہوگا، نہیں تو وہ لوگ دوبارہ اسٹریٹ کرائم میں آتے رہیں گیایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ گذشتہ تین ماہ میں 3000 منشیات میں ملوث لوگوں کو پکڑا ہی* کچھ جیل میں ہیں اور کچھ ایدھی ہوم بھیجے ہیں اس سے اسٹریٹ کرائم میں کمی آگئی ہے نارکوٹکس میں 1200 چالان کئے ہیں، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ آپ کو کیا کرنا ہے، چاہے آپ سمری کورٹ بنائیں یا دیگر اقدامات کریں مجھے شہر کراچی اسٹریٹ کرائم سے پاک چاہئے پولیس کو شہریوں میں اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے منشیات میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی حکومت کا بندہ آپ کو کسی کے لئے سفارش کرے تو آپ نہیں مانیں، مجھے امن امان کی صورتحال خاص طور پر اسٹریٹ کرائم ختم کر کے دیں۔

#