احسن اقبال کی احتساب عدالت پیشی: مریم اورنگزیب کارکنوں کو تلاش کرتی رہی

وہ لوگ جو سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہیں کہ لیگی قیادت بولتی نہیں آج وہ کاغذی شیر احتساب عدالت میں نظر نہیں آرہے،گلہ شکوہ

منگل 24 دسمبر 2019 22:13

احسن اقبال کی احتساب عدالت پیشی: مریم اورنگزیب کارکنوں کو تلاش کرتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2019ء) مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب کارکنوں کو تلاش کرتی رہی انہوں نے گلہ کیا وہ لوگ جو سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہیں کہ لیگی قیادت بولتی نہیں آج وہ کاغذی شیر احتساب عدالت میں نظر نہیں آرہے، احسن اقبال کی پیشی کے موقع پر مریم اورنگزیب، راجہ ظفر الحق اور سعدیہ عباسی کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں تھے، احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ (ن) لیگی کارکن آج کہاں گئے ہیں کہیں نظر نہیں آرہی جس پر مریم اورنگزیب نے جواب دیا کہ کاغذی شیر مشکل میں نظر نہیں آتے۔ ۔