نامورشاعرہ پروین شاکر کی 25ویں اورمعروف شاعر منیرنیازی کی 13ویں برسی( آج )منائی جائے گی

بدھ 25 دسمبر 2019 15:45

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2019ء) نامورشاعرہ پروین شاکر کی 25ویں اورمعروف شاعر منیرنیازی کی 13ویں برسی 26دسمبرکومنائی جائے گی۔پروین شاکراردوکی نامورشاعرہ کالم نگاراورماہر تعلیم تھیں۔وہ 24نومبر1952ء کو لاہورمیں پیداہوئیں۔انہوںنے کراچی سے تعلیم حاصل کی اورعبداللہ کالج برائے خواتین میں انگریزی لیکچرارکی حیثیت سے کیریئرکاآغازکیا۔

وہ 1973ء سے 1982ء تک اسی کالج میں استادرہیں اس کے بعد وہ ڈپٹی ڈائریکٹرکی حیثیت سے ایکسائزکے محکمے سے منسلک ہوگئیں۔ان کاپہلاشعری مجموعہ خوشبوکے نام سے 1977ء میں شائع ہوا۔یہ کتاب آج بھی شاعری کی مقبول ترین کتابوں میں شمار ہوتی ہے ۔پروین شاکرکی دیگرکتابوں میں صدبرگ ،خودکلامی ،انکاراورماہ تمام شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی دیاگیا۔

26دسمبر1994ء کو وہ اسلام آبادمیں ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔منیر نیازی اردواورپنجابی کے نامور شاعر تھے ۔وہ 9اپریل 1923ء کو ہوشیارپوربھارت میں پیداہوئے۔قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان آگئے اورساہیوال میں سکونت اختیارکی ۔بعدازاں وہ لاہور منتقل ہوگئے۔منیر نیازی 30شعری مجموعوں کے خالق تھے ۔ان کی بہت سی غزلیں اورگیت زبان زدعام ہوئے جن میں اس بیوفاکاشہرہے اورہم ہے دوستوں خاص طورپرقابل ذکرہیں ۔منیرنیازی کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ،ستارہ امتیازاورکمال فن ایوارڈ سے نوازاگیا۔وہ26دسمبر2006ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔