شاعرہ پروین شاکر کی 25 ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 25 دسمبر 2019 17:49

شاعرہ پروین شاکر کی 25 ویں برسی کل منائی جائے گی
لاہور۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2019ء) اردو ادب کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی 25 ویں برسی کل 26دسمبربروزجمعرات کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی پروین شاکر 24نومبر1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں پروین شاکر کے درجنوں شعری مجموعے کلام شائع ہوئے جن مین مشہور خوشبو ،ماہ تمام ،مسکراہٹ ، محبت اور عورت ،صدبرگ ، انکار اور خودکلامی وغیر ہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پروین شاکر کو خوشبو کی تصنیف پر آدم جی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔26دسمبر 1994 کو اسلام آباد کے نزدیک ٹریفک کے المناک حادثہ میں جابحق ہوگئی تھی ۔