صدر آزاد کشمیر کا ممتاز سینئر صحافی ملک منظور احمد کے والد گرامی ملک غلام محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 26 دسمبر 2019 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 دسمبر2019ء) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے ممتاز سینئر صحافی اور روزنامہ خبریں اسلام آباد کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ملک منظور احمد کے والد گرامی ملک غلام محمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملک منظور احمد کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صدر آزادکشمیر نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :