مری کی تعمیراتی کمیٹیوں کے اجلاس کا انعقاد،جاری کردہ فنڈز کا جائزہ لیاگیا

جمعرات 26 دسمبر 2019 22:12

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2019ء) ممبر قومی اسمبلی پروفیسرصداقت عباسی کی زیر صدارت تحصیل مری کی تعمیراتی کمیٹیوں کا اجلاس ہوا،جس میں مجموعی طور پر جاری کردہ فنڈز کا جائزہ لیاگیا۔

(جاری ہے)

ممبرتعمیراتی کمیٹی چارہان سید فخر کاظمی کے مطابق اب تک این اے 57 میں دو ارب کے منصوبے دیے گئے، کوہسار یونیورسٹی اورساملی سینی ٹوریم کیلئے دس کروڑ روپے دیے گئے،جبکہ ہر یونین کونسل کیلئے ایک ایک کروڑ روپے فنڈزمختص کیے گئے ہیں۔