چین نے مریخ منصوبے کے تحت طاقتور راکٹ خلا میں بھیج دیا

2000 سیکنڈز کے بعد شیجیان 20 سیٹلائٹ کو اپنے پہلے سے طے شدہ مدار میں بھیج دیا گیا

ہفتہ 28 دسمبر 2019 13:44

چین نے مریخ منصوبے کے تحت طاقتور راکٹ خلا میں بھیج دیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2019ء) چین نے 2020 کے اپنے مریخ مشن کو آگے بڑھانے کے لیے دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ لانچ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے پر براہ راست دکھاتے ہوئے شی جیان 20 ٹیسٹ سیٹلائٹ پے لوڈ پر مشتمل بھاری لفٹ لانگ مارچ 5 راکٹ جنوبی جزیرے ہینان پر لانچ سائٹ سے شام 8 بجکر 45 منٹ سے خلا میں بھیجا گیا۔

2000 سیکنڈز کے بعد شیجیان 20 سیٹلائٹ کو اپنے پہلے سے طے شدہ مدار میں بھیج دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق راکٹ لانچ میں مستقبل کے خلائی مشنوں سے متعلق کلیدی ٹیکنالوجیز کی جانچ کی گئی ہے۔کامیاب لانچ آئندہ سال ریڈ سیارے کے مشن کے لیے چین کے منصوبوں کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کی امید ہے کہ 2022 تک ایک عملہ خلائی اسٹیشن آئے گا۔

(جاری ہے)

اس لانچ کا آن لائن براہ راست 10 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا اور رات کو آسمان پر راکٹ لانچ کرنے کے منظر کو دیکھتے ہوئے جزیرے کی لانچ سائٹ کے قریب جمع ہجوم نے خوشی کا اظہار کیا جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا۔

عرفی نام فاسٹ فائیو چین کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ویبو پر ٹرینڈ بننے والا موضوع بھی رہا۔جولائی 2017 میں اس کی لانچنگ کی ناکام کوشش کے بعد گزشتہ روز کی کامیابی کی وجہ سے چین کا خلائی پروگرام واپس اپنی سمت میں لوٹ گیا ہے۔واضح رہے کہ بیجنگ نے اپنے حریف امریکا سے مقابلہ کرنے کے لیے اپنے خلائی پروگرام میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور خود کو ایک بڑی عالمی طاقت ظاہر کرنے کی تصدیق کی ہے۔