عمران خان کوتاریخ میں مسٹریوٹرن کےنام سے یاد رکھا جائے گا، ہارون الرشید

عمران خان کہتے رہیں کہ ہربڑا آدمی یوٹرن لیتا ہے، ان کے کہنے سے کیا ہوتا ہے؟ دنیا میں کوئی ایسا آدمی دیکھا ہے جو کہے کہ میں نے بہت غلطیاں کی ہیں، میں معافی چاہتا ہوں؟ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 29 دسمبر 2019 19:26

عمران خان کوتاریخ میں مسٹریوٹرن کےنام سے یاد رکھا جائے گا، ہارون الرشید
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 دسمبر 2019ء) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو تاریخ میں مسٹر یوٹرن کے نام سے یارکھا جائے گا ، عمران خان کہتے رہیں کہ ہربڑا آدمی یوٹرن لیتا ہے ، ان کے کہنے سے کیا ہوتا ہے؟دنیا میں کوئی ایسا آدمی دیکھا ہے جو کہے کہ میں نے بہت غلطیاں کی ہیں، میں معافی چاہتا ہوں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس کو اگر دیکھا جائے تو ٹھیک کیا ہے لیکن دباؤ میں کیا ہے، عمران خان کو یہ کہنا چھوڑنا ہوگا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا،دکانداروں اور تاجروں کو ن لیگ نے عادی کردیا کہ ہمیں الیکشن میں ووٹ دو، چندہ دو، ٹیکس دینے کی ضرورت نہیں ہے، ایف بی آر کو برباد کردیا ہے۔

لیکن موجودہ حکومت کے پاس نہ تو ٹیم ہے اور نہ ہی تنظیم ہے، موجودہ ٹیم کی وجہ سے ہر تھوڑے دن بعد پالیسی بدلنی پڑتی ہے۔

(جاری ہے)

میں نے کہا تھا کہ مدرآ ف آل یوٹرن ، میراخیال ہے کہ عمران خان کو تاریخ میں مسٹر یوٹرن کے نام سے یارکھا جائے گا ،عمران خان کہتے رہیں کہ ہربڑا آدمی یوٹرن لیتا ہے ، ان کے کہنے سے کیا ہوتا ہے؟دنیا میں کوئی ایسا آدمی دیکھا ہے جو کہے کہ میں نے بہت غلطیاں کی ہیں، میں معافی چاہتا ہوں۔

اگر لوگ یہ ماننے لگیں تو پھر سب ٹھیک نہ ہونا شرو ع ہوجائے؟ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصول کرنے کیلئے اصلاحات تو کرنا پڑیں گی۔بڑے اسٹوروں کو ایف بی آر سے منسلک کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کا چیئرمین لگایا تو واویلا کیا جب تباہی ہوچکی تو پھر نیا چیئرمین لگایا، لیکن کیا بہتر چیئرمین لگایا؟ ملک ریاض کے ذمے119 ارب ایک اور38 ارب ایک واجب الاادا ہیں، اگر پچھلا سارا حساب لگائیں تو 700 یا 800 ارب واجب الاادا ہوں گے۔ تو چیئرمین ایف بی آر کیا کررہے ہیں؟ اگر ایف بی آر کو بند کردیا جائے تو پھر ٹیکس کہاں سے اکٹھا کریں گے؟ عقیل کریم ڈھیڈی کبھی کبھی کہتے ہیں کہ ملک کو بزنس مینوں نے برباد کیا ہے۔