2019ء میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی عالمی شخصیات میں وزیراعظم عمران خان اورملالہ یوسفزئی شامل ہیں

پیر 30 دسمبر 2019 16:03

2019ء میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی عالمی شخصیات میں وزیراعظم عمران ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان اورملالہ یوسفزئی 2019ء کے دوران سب سے زیادہ پسندکی جانے والی عالمی شخصیات میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی ویب سائیٹ you.gov.co.uk www.کی جانب سے 2019ء کے دوران سب سے زیادہ پسندکی جانے والی شخصیات کوجوفہرست جاری کی گئی ہے ان میں بل گیٹس مردحضرات اورمائیکل اوباماخواتین کی فہرست میں پہلے نمبرپرہیں۔دیگرشخصیات میں بارک اوباما ،جیکی چن ،انجلیناجولی ،ملک الزبتھ ،ملالہ یوسفزئی ،امتیابھ بچن ،ولادی میرپیوٹن ،ڈونلڈٹرمپ ،شاہ رخ خان ،سلمان خان ،ایشوریارائے ،تھریسامے ،ہیلری کلنٹن کے نام قابل ذکرہیں ۔عمران خان کانام مردحضرات کی فہرست میں 19ویں نمبرپراورملالہ یوسفزئی کانام خواتین کی فہرست میں چھٹے نمبرپرہے۔