محکمہ ہیلتھ کیئر کی نیشنل ٹاسک فورس کے تحصیل مریدکے اور فیروزوالہ میں چھاپے

ادویات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہربل فیکٹری پکڑ لی فارم7کے بغیر نا مناسب طریقے سے کاروبار کرنے والے متعدد میڈیکل سٹوروں کے سیمپل لے کر چالان متعلقہ اتھارٹی کو روانہ کر دیئے

پیر 30 دسمبر 2019 21:16

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 دسمبر2019ء) محکمہ ہیلتھ کیئر کی نیشنل ٹاسک فورس نے تحصیل مریدکے اور فیروزوالہ میں چھاپوں کے دوران ادویات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہربل فیکٹری پکڑ لی جبکہ فارم7کے بغیر نا مناسب طریقے سے کاروبار کرنے والے متعدد میڈیکل سٹوروں کے سیمپل لے کر چالان متعلقہ اتھارٹی کو روانہ کر دیئے۔کسی کو بھی ادویات کے غیر قانونی کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی اور انسانی زندگیوں کے بچاؤ پر کوئی سمجھوتہ نہیںکیا جائے گا، ڈپٹی ڈرگ کنٹرول بلال یاسین کا اعلان۔

فیڈرل انسپکٹر ڈرگز ماجدہ مجید، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بلال یاسین اور ڈرگ انسپکٹر سلیم نور پر مشتمل نیشنل ٹاسک فورس نے مریدکے اور فیروزوالہ کے میڈیکل سٹوروںپر چھاپوںکے دوران نصف درجن سے زائد میڈیکل سٹورمالکان کے فارم7کے بغیر ادویات فروخت کرنے اور ادویات کو نا مناسب انتظامات کے ذریعے رکھنے پر ان کے چالان کر دیئے جبکہ ادویات کے نمونے حاصل کرکے متعلقہ اتھارٹی کو روانہ کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مریدکے میں قائم ویدک لیبارٹریز پر چھاپہ مارا جہاں پر مبینہ طور پر ادویات سے پرانے لیبل اتار کر غیر قانونی طور پر نئے لیبل چسپاں کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر غیر قانونی کام کئے جا رہے تھے جس پر فیکٹری کو سیل کرکے چالان متعلقہ اتھارٹی کو روانہ کر دیا گیا ۔ چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر بلال یاسین نے کہاکہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ادویات کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

انہوںنے کہا ک وفاق اور پنجاب کی مشترکہ چھاپہ مار ٹیمیں دن رات غیر قانونی کاروبار کرنے والوںکی کھوج میں ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرکے انسانی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا رہا ہی