وزیراعظم آزاد کشمیر دوروزہ دورہ پر کل یکم جنوری 2020ء کو باغ پہنچیں گے

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر باغ میں امراض قلب ہسپتال کاسنگ بنیاد اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر باغ کاافتتاح کریںگے

منگل 31 دسمبر 2019 12:48

وزیراعظم آزاد کشمیر دوروزہ دورہ پر کل یکم جنوری 2020ء کو باغ پہنچیں ..
باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2019ء) آزادحکومت کے وزیرجنگلات سردارمیراکبرخان نے کہاہے کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر باغ میں امراض قلب ہسپتال کاسنگ بنیاد اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر باغ کاافتتاح کریںگے۔اس کے لیے تمام محکمہ جات اپنے اپنے محکمہ کے متعلق تمام ترانتظامات مکمل کریں۔وزیراعظم 2جنوری کوباغ میں ترقیاتی محکموں سے جائزہ میٹنگ بھی کریںگے۔

آفیسران ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے مکمل بریفنگ بھی تیار کرلیںاورجوایشوز ہیں ان کو بھی زیرغور لایاجائیگا۔ یہ ہدایات انہوںنے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفیس باغ میں ضلعی آفیسران سے میٹنگ کے دوران دیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی ،ایس پی باغ سردارساجد عمران،اے ڈی سی چوہدری حق نواز،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعیدانقلابی،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملک آفتاب اعوان،ایکسین پبلک ہیلتھ ندیم سرور ،اے ڈی لوکل گورنمنٹ سردارارشاد عباسی ،ڈی ایف اوجنگلات طاہر شاہ ڈی ایف اوچوہدری ارشاد ،ڈی او باغ مرادنہ شبیرخان،بی ڈے اے ، ایکسین عمارات طاہر ملک،ایکسین شاہرات ، ڈی ایچ اورباغ ڈاکٹرمنظور ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال سردارادریس ،اسسٹنٹ کمشنر باغ یاسر محمود ،تحصیلدار باغ قمرعباس ،انفارمیشن آفیسر باغ سردارپرویز خان،زراعت کے راجہ تصدیق ،ایس ڈی اوبرقیات ،اوردیگر محکمہ جات کے ضلعی آفیسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیرجنگلات سردارمیراکبرخان نے کہاکہ آفیسران کوجب کئی دورہ کے دوران حلقہ میں بلایاجائے توانکوموجود ہوناچاہیے۔انہوںنے اس حوالہ سے سختی سے آفیسران سے کہاکہ آئندہ جس دورہ کے دوران محکموں کے آفیسران کوہمراہ رہنے کے کہاجائے تو اگر وہ نہیں آتے توان کانمائندہ ضرور موجود ہونا چاہیے۔جس کے باعث عوامی شکایات کے حوالہ سے موقع پر محکمہ کے موقف لیناپڑتاہے۔اگر آئندہ جس محکمہ کاآفیسر یا اس کانمائندہ نہ ہوا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گا۔ میٹنگ میں آفیسران کوبتایا گیاکہ وزیراعظم دودن کاباغ کادورہ کریںگے۔دورہ پروگرام کے مطابق وزیراعظم یکم جنوری کودن 11.15پرباغ پہنچیں گے۔