سندھ کی 43 ماڈل عدالتوں نے سال کے کم عرصے میں 6000ہزارمقدمات نمٹادیئے

منگل 31 دسمبر 2019 20:48

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 دسمبر2019ء) سندھ کی 43 ماڈل عدالتوں نے سال کے کم عرصے میں 6000ہزارمقدمات نمٹادیئے،ماڈل عدالتوں میں 82 فیصد مقدمات کے ملزمان بری،1040 مقدمات میں ملزمان کو سزا سنائی گئی ،کراچی ڈویژن کے 6 اضلاع کی 10 ماڈل عدالتوں نیمزکورہ وقت کے دوران 2 ہزار 74 مقدمات نمٹائے،ماڈل عدالتوں کو پہلے مرحلے میں قتل،اقدام قتل،منشیات ودیگر فوجداری کی7 ہزار 541مقدمات بھیجے گئے تھے،عدالتی ذرائع کے مطابق سندھ کی 43 ماڈل عدالتوں نے سال 2019 کے کے کم عرصے کے دوران 6 ہزار کیس نمٹادیئے ہر عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر ایک مقدمے کوزیر سماعت لاتے ہوئے تین دن تک وکلا کے دلائل سنے گئے ۔

کراچی ڈویژن کے 6 اضلاع کی 10 ماڈل عدالتوں نیاپنے کم وقت کے دوران 2 ہزار 74 مقدمات نمٹائے،سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسوکی جانب سے عدلیہ کی بہتری کے لئے نئی جڈیشل پالیسی کے تحت اپریل 2019 میں ماڈل عدالتوں کے متعارف کرانے کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت ایڈیشنل سیشن ججز کو ماڈل عدالتوں کا جج بنایا گیا تھا ماڈل عدالتوں کو پہلے مرحلے میں قتل اقدام قتل،منشیات و دیگر فوجداری مقدمات بھیجے گئے تھے جن میں استغاثہ سمیت انتظامی مشینری اورماڈل عدالتوں کے ججز صاحبان کوپابند کیا گیا تھاکہوہ مقدمات کو طول دینے کے بجائیمقررہ وقت میں فیصلہ سنادے۔

(جاری ہے)

عدالتی اعداد وشمار کے مطابق ماڈل عدالتوں سے مقدمات کی شنوائی کے بعد82 فیصد مقدمات کے ملزمان بری،1040 مقدمات میں ملزمان کو سزا سنائی گئی ،ماڈل عدالتوں کو 7 ہزار 541 مقدمات بھیجے گئے تھے جن میں 290 مقدمات میں فریقین کے مابین آپس میں تصفیہ بھی ہوا تھا،کراچی ماڈل عدالتوں میں 2 ہزار 74 مقدمات نمٹانے کے باوجود 600 مقدمات تاحال زیر سماعت ہیں۔