اٹک: فتح جنگ کی معروف سماجی شخصیت حاجی سردار زمرد خان کے پوتے سردار ظفر اقبال کے صاحبزادے ، سردار عبدالباسط رشتہ ازدواج میں منسلک

منگل 31 دسمبر 2019 22:28

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2019ء) فتح جنگ کی معروف سماجی شخصیت حاجی سردار زمرد خان کے پوتے سردار ظفر اقبال کے صاحبزادے ، سردار عبدالباسط رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تاجہ بارہ گائوں میں دی جانے والی دعوت ولیمہ میں سیاسی و سماجی رہنمائوں کی کثیر تعداد کی شرکت کے سبب ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی استقبالیہ پر سابق چیئرمین سردار جاوید اقبال خان ، سردار امتیاز احمد خان ، سردار ظفر اقبال و دیگر ولیمہ کی تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے ولیمہ میں رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان ، سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان ، سابق رکن قومی اسمبلی ملک اعتبار خان کھنڈہ ، سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک خرم علی خان ، سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک شہریار خان کھنڈہ ، بریگیڈیئر آصف علی خان ، اے وی پی نیشنل بینک سردار محمد علی خان ، سابق چیئرمین یونین کونسل سردار ممتاز حسین ماجھیا ، سردار احسن علی خان ، سردار مختار احمد خان ، سردار مبین خان سپیال ، سردار افضال حسین ، سردار سارم حسین ، سردار سرفراز دندی ، ملک اسلم چکوال ، ملک عامر پنڈ رانجھا ، شیخ ذوالفقار زلفی ، ملک بشیر حیات ، ملک نصرت خان ماجھیا ، سردار محسن جاوید ، سردار سجاد حسین ، سردار حسیب جاوید ، سردار حسام حسین ، ملک شیراز کھوڑ ، سردار خاری خان ، سردار اختر حیات ، طاہر اقبال ، اویس خان سمیت کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ و کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔