وفاقی وزیر مراد سعید نے خواجہ آصف کے موقف کی حمایت کردی

2020 کا سال عوام کے لیے خوش قسمتی کا سال ثابت ہوگا اور ہم انشااللہ ترقی کا سفر طے کریں گے، مراد سعید

بدھ 1 جنوری 2020 20:04

وفاقی وزیر مراد سعید نے خواجہ آصف کے موقف کی حمایت کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2020ء) وفاقی وزیر مراد سعید نے خواجہ آصف کے موقف کی حمایت کردی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان پاکستان مسلم (ن) کے خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھا کہ اگر اجلاس بلانے سے پہلے سب کو آگاہ کیا جائے تو بہتر رہے گا۔جس پر مراد سعید نے کہا کہ پارلیمنٹ چلانا ہے تو سب کو اجلاس کے بارے میں آگاہی ہونی چاہیے ہم ان کی بات سے اتفاق کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلی اجلاس میں آنے کا کہا تھا ہم اس پر بھی قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020 کا سال عوام کے لیے خوش قسمتی کا سال ثابت ہوگا اور ہم انشااللہ ترقی کا سفر طے کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے معیشت کو اپنے پاؤں ہر کھڑا کیا ہے ،08 جنوری کو پورے پاکستان میں احساس پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ اپوزیشن نے مراد سعید کی تقریر کے دوران احتجاج کیا گیا ۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ اگر اجلاس چلانا ہے تو چلائیں اگر کارکردگی کی بات کریں گے تو ہمارے پاس پورا پلندہ ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام کی چیخیں نکلوا دی گئیں ہیں عوام رو رہے ہیں ۔