وزیراعظم آزاد کشمیر نے موسمی شدت کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں 13 جنوری تک توسیع کر دی

جمعہ 3 جنوری 2020 20:55

وزیراعظم آزاد کشمیر نے موسمی شدت کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے موسمی شدت کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں 13 جنوری تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 6 جنوری کو ختم ہو رہی تھیں تاہم موسم کی شدت کے پیش نظر وزیراعظم آزاد کشمیر نے تعطیلات میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی ہے۔